پاکستانی فوج کی جنگی تیاریوں کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کے ہوش اڑگئے

پاکستانی فوج کی جنگی تیاریوں کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کے ہوش اڑگئے

پاکستانی فوج کی جنگی تیاریوں کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کے ہوش اڑگئے

اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی اور دھمکی آمیز بیانات کے تناظر میں پاکستان نے ہر ممکن جارحیت کے خلاف مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔ مسلح افواج ہائی الرٹ پر ہیں جبکہ عملی اقدامات بھی تیزی سے جاری ہیں۔

پاکستان ایئر فورس تین بڑی فضائی مشقوں—”فضائے بدر”، “للکارِ مومن” اور “ضربِ حیدری”—میں مصروف ہے، جن میں ایف-16، جے-10 سی اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے شریک ہیں۔ فضائی نگرانی کیلئے سویڈن سے حاصل کردہ سیب اے ڈبلیو اے سی ایس طیارے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔

پاکستان آرمی کے اسٹرائیک کورز بھی جنگی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ سرحدی علاقوں میں جدید ریڈارز، ایئر ڈیفنس سسٹمز اور چینی ساختہ SH-15 ہاوٹزر توپیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹس کی حفاظت کے لیے اے ایس ایف کو الرٹ اور پاک بحریہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے سیاچن، سیالکوٹ، فاضلکہ اور راجستھان کے قریب ریڈار و الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز نصب کر دیے ہیں تاکہ ممکنہ حملوں کی بروقت نشاندہی ہو سکے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی، تو پاکستان نہ صرف سرحدوں پر بلکہ عالمی سطح پر بھی بھرپور جواب دے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں