منگچر، مسلح افراد نے 10 قیدی چھڑالئے، افسر سمیت 5 پولیس اہلکار اغواء

منگچر، مسلح افراد نے 10 قیدی چھڑالئے، افسر سمیت 5 پولیس اہلکار اغواء

منگچر، مسلح افراد نے 10 قیدی چھڑالئے، افسر سمیت 5 پولیس اہلکار اغواء

منگچر قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران کوئٹہ پیشی کیلئے لائے جانے والے گڈانی جیل کے 10قیدیوں کو چھڑا لیا جبکہ پولیس افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو بھی لے گئے ۔ دو اہلکار سادہ کپڑوں میں ہونے کے باعث بچ گئے۔ چھڑوائے جانے والوں میں ایک سزائے موت اور ایک عمرقید کا قیدی بھی شامل ہے ۔ جبکہ 8 قیدی منشیات کے جرم میں زیر حراست تھے۔ سیکورٹی فورسز نے قیدیوں کی گرفتاری اور اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع کر دیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق حب پولیس کا اے ایس آئی ،تین ہیڈ کانسٹیبلز اور چار کانسٹیبلز جمعہ کی صبح گڈانی جیل سے دس قیدیوں کو لے کر پرائیو یٹ ویگن میں کوئٹہ آ رہے تھے، شام سات بجے ان کی وین جب منگچر پہنچی توقومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی، اس دوران مسلح افراد نے وین میں سوار قیدیوں کو چھڑا کر آزاد کر دیا جبکہ اے ایس آئی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اپنے ساتھ لے گئے جبکہ ڈرائیور اور گاڑی کو چھوڑ دیا ۔دو اہلکار سادہ کپڑوں میں ہونے کے باعث بچ نکلے ۔ذرائع نے بتایاکہ فرار ہونے والے دو سزا یافتہ قیدی تھے جن میں ایک قیدی کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا ہوئی تھی جنہیں مچ جیل منتقل کرنا تھا۔

دونوں قیدیوں نے اپنی بیویوں کو قتل کیا تھا جبکہ آٹھ قیدی منشیات کے مقدمات میں گڈانی جیل میں قید تھےاور انڈر ٹرائل تھے جن کی پانچ مئی کو کوئٹہ کی عدالت میں پیشی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ویگن کے ڈرائیور نے حب پہنچ کر پولیس کے اعلی حکام کو واقعہ کی اطلاع دی ۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے قیدیوں کی گرفتاری اور پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے منگچر میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں