یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) نے گاڑی خریدنے کے خواہش مند صارفین کے لیے ‘یو بی ایل ڈرائیو پروگرام’ متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت سوزوکی سوئفٹ کی تین اقسام انتہائی آسان اقساط پر دستیاب ہوں گی۔
پروگرام کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
سوزوکی سوئفٹ جی ایل (مینوئل)
قیمت: 43 لاکھ 36 ہزار روپے
ڈاؤن پیمنٹ: 13 لاکھ 44 ہزار روپے
ماہانہ قسط: ایک لاکھ 2 ہزار روپے
سوزوکی سوئفٹ جی ایل (CVT آٹو میٹک)
قیمت: 45 لاکھ 60 ہزار روپے
ڈاؤن پیمنٹ: 15 لاکھ 96 ہزار روپے
ماہانہ قسط: ایک لاکھ 2 ہزار روپے
سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس (CVT آٹو میٹک)
قیمت: 47 لاکھ 19 ہزار روپے
ڈاؤن پیمنٹ: 17 لاکھ 46 ہزار روپے
ماہانہ قسط: ایک لاکھ 2 ہزار روپے
یو بی ایل کے مطابق، درخواست دینے اور تصدیق (verification) کے مراحل کو بھی انتہائی آسان اور صارف دوست بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین یو بی ایل کے مخصوص آن لائن لنک کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔