سعودی سفیر سے ملاقات،شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے عالمی دباؤ کی اپیل کر دی

سعودی سفیر سے ملاقات،شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے عالمی دباؤ کی اپیل کر دی

سعودی سفیر سے ملاقات،شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے عالمی دباؤ کی اپیل کر دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور اس نے عالمی امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معاشی بحالی میں سعودی عرب سمیت دوست ممالک کا تعاون کلیدی رہا ہے اور ان کامیابیوں کو نقصان پہنچانے والی بھارتی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے برادر ممالک سے اپیل کی کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھارت پر مؤثر دباؤ ڈالیں۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں