ایران سے تیل خریدا تو امریکا سے کاروبار بند، ٹرمپ کی دوٹوک دھمکی

ایران سے تیل خریدا تو امریکا سے کاروبار بند، ٹرمپ کی دوٹوک دھمکی

واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملک یا فرد ایران سے تیل یا پیٹرو کیمیکل خریدے گا، اسے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کا تجارتی تعلق نہیں رکھ سکے گا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے تیل کی خرید و فروخت نہ صرف عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔ امریکا چاہتا ہے کہ ایران پر معاشی دباؤ برقرار رکھا جائے تاکہ وہ جوہری سرگرمیوں کو محدود کرے۔

ادھر عمان کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا چوتھا دور، جو ہفتے کے روز ہونا تھا، منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نئی تاریخ کا اعلان باہمی رضا مندی سے جلد کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری تھے، جن کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنا اور پابندیوں میں نرمی لانا تھا۔ اب تک تین ادوار ہو چکے ہیں جن میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا، تاہم حالیہ کشیدگی کے تناظر میں مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں