کیا اسپورٹیج کی قیمتوں میں 18 لاکھ روپے سے زائد کی تاریخی کمی
پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری! آٹومیکر کیا نے اپنی مشہور SUV اسپورٹیج کی قیمتوں میں 18 لاکھ 51 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کر دی ہے۔
کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا۔
تفصیلات
اسپورٹیج ایل ایچ ای وی:
پرانی قیمت: 1 کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار
نئی قیمت: 1 کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار
فرق: 18 لاکھ 51 ہزار روپے کی کمی
اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی:
پرانی قیمت: 1 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار
نئی قیمت: 99 لاکھ 99 ہزار
فرق: 18 لاکھ 26 ہزار روپے کی کمی
اسپورٹیج ایل الفا:
پرانی قیمت: 94 لاکھ 99 ہزار
نئی قیمت: 84 لاکھ 99 ہزار
فرق: 10 لاکھ روپے کی کمی
کیا موٹرز کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے عزم کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان میں صارفین کو اعلیٰ ڈیزائن، بہترین کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی اور محفوظ گاڑیاں فراہم کریں۔