بجلی کی پیداوار میں انقلاب، 4743 ارب کی بچت اور فری مارکیٹ کا اعلان

بجلی کی پیداوار میں انقلاب، 4743 ارب کی بچت اور فری مارکیٹ کا اعلان

بجلی کی پیداوار میں انقلاب، 4743 ارب کی بچت اور فری مارکیٹ کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں 4743 ارب روپے کی متوقع بچت اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے “فری مارکیٹ” کے قیام کا عندیہ دیتے ہوئے اسے ملک کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں “Integrated Generation Capacity Expansion Plan (IGCEP) 2024-2034” کا ازسرنو جائزہ لیا گیا، جس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری، احد چیمہ، عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ نئی حکمت عملی کے تحت آئندہ 10 برس میں بجلی کی پیداواری منصوبے مسابقتی بولی اور کم ترین نرخوں پر ترتیب دیے جا رہے ہیں، جبکہ مہنگے منصوبے جن کی گنجائش 7967 میگا واٹ تھی، پلان سے نکالے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں حالیہ اصلاحات اور بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کو عوامی ریلیف کی جانب اہم قدم قرار دیا، اور دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔

نئی پالیسی کے تحت درآمدی ایندھن کے بجائے مقامی وسائل اور متبادل ذرائع (شمسی، نیوکلیئر، پن بجلی) کو ترجیح دی جائے گی، جس سے زرمبادلہ میں بھی واضح بچت ممکن ہو سکے گی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 4743 ارب روپے کی متوقع بچت کو “تاریخی کامیابی” قرار دیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں