پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس

پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس

پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی پاکستان اس واقعے کا فائدہ اٹھانے والا ہے۔ بھارت جان بوجھ کر غیر سنجیدہ اور اشتعال انگیز رویہ اختیار کر کے خطے کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے اور قوم نے دہشتگردی کے خلاف عظیم حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ پہلگام واقعہ پر بھارت کا جارحانہ اور الزام تراشی پر مبنی رویہ ناقابل قبول ہے۔ بھارت مسلسل اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جائز تحریک کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو دبانے کے لیے سیاہ قوانین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے جنگ کا اعلان تصور کیا جائے گا۔ پاکستان خود جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے بھارت کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ساتھ ہی عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کرے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں