مودی نے فوج کو کھلی چھٹی دے دی، پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت جاری

مودی نے فوج کو کھلی چھٹی دے دی، پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت جاری

مودی نے فوج کو کھلی چھٹی دے دی، پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت جاری

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کے بعد فوج کو جوابی کارروائی کی اجازت دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد کی سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو واقعے پر ردعمل دینے کی اجازت دے دی ہے، اور ہدایت دی کہ ردعمل کا طریقہ، وقت، مقام اور اہداف فوج خود طے کرے۔

بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی بدھ کے روز سیکیورٹی، معیشت اور سیاسی امور پر کابینہ کمیٹی کے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

ادھر پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فوج نے شمالی کمانڈ میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سکھیندرا کمار کو ہٹا کر فوج کے نائب سربراہ برائے اسٹریٹیجی، لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو شمالی کمانڈ کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اُدھم پور میں واقع بھارتی شمالی کمانڈ، مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں تمام عسکری کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہے اور پاکستان و چین کے خلاف آپریشنز کی براہ راست ذمہ دار ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں