منگچر میں دہشتگردی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور شہید

منگچر میں دہشتگردی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور شہید

منگچر میں دہشتگردی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور شہید

قلات (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار مزدور شہید ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ افراد ایک ٹیوب ویل پر بورنگ کے کام میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔

شہداء کی شناخت منور، ذیشان، امین (تینوں کا تعلق صادق آباد سے) اور دلاور (رحیم یار خان سے) کے طور پر کی گئی ہے۔ چاروں مزدور روزگار کی غرض سے خضدار آئے تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں