پاک فوج کا بڑا ایکشن: بھارتی کواڈ کاپٹر ہوا میں تباہ
مناور سیکٹر، بھمبر: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جاسوسی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مناور سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر کے علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج کی مستعد اور فوری کارروائی سے دشمن کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔
یہ اقدام پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور مسلسل نگرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے ذریعے دشمن کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ ہر جارحیت کا فوری، مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جا سکے۔