بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت نہیں، امریکی اخبار
امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس پہلگام حملے کے حوالے سے پاکستان کی ملوثیت کے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اپنے روایتی دشمن پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، مگر اس کے پاس اس بات کے کوئی ثبوت نہیں جو ظاہر کریں کہ پہلگام حملے میں پاکستان ملوث ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پہلگام حملے کے بعد بھارت نے 100 غیر ملکی سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر انہیں بریفنگ دی۔ اس بریفنگ میں بھارت نے تیکنیکی انٹیلی جنس اور پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی، مگر بریفنگ میں شریک سفارتکاروں نے بتایا کہ بھارت اس واقعے کے حوالے سے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔
نیویارک ٹائمز نے مزید بتایا کہ 4 سفارتکاروں نے انکشاف کیا کہ نئی دہلی بظاہر پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے ایک کیس بنا رہا ہے، مگر اس کے پاس ایسا کوئی بھی شواہد نہیں جو یہ ثابت کرے کہ پاکستان پہلگام حملے میں ملوث ہے۔