ایران کی ساحلی شہر میں قیامت، بندرگاہ پر دھماکہ، 400 زخمی

ایران کی ساحلی شہر میں قیامت، بندرگاہ پر دھماکہ، 400 زخمی

ایران کی ساحلی شہر میں قیامت، بندرگاہ پر دھماکہ، 400 زخمی

جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد قریبی علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، دھماکہ بندرگاہ کے ایک دفتر میں ہوا، جس کے نتیجے میں علاقے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

ایمرجنسی سروسز کی گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کام جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زخمیوں کی تعداد 200 سے 400 تک ہو سکتی ہے۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کے مطابق، دھماکے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

یہ واقعہ ابھی حال ہی میں پیش آیا ہے، اور مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں