پہلگام کا فالس فلیگ بے نقاب! پاکستانی عوام کا سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈے کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مشکوک واقعے کو لے کر بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پرانا ہتھکنڈہ اپناتے ہوئے پاکستان پر الزام تراشی شروع کی، لیکن اس بار پاکستانی عوام نے ڈیجیٹل محاذ پر وہ زوردار جواب دیا کہ خود بھارتی میڈیا کو بھی اعتراف کرنا پڑا کہ پاکستان کا سوشل میڈیا اسپیس کسی سے کم نہیں!
ذرائع کے مطابق جیسے ہی بھارتی میڈیا نے پہلگام حملے کو لے کر جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کیا، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے متحد ہو کر بھارت کو ڈیجیٹل طوفان میں گھیر لیا۔ عوام نے #IndianFalseFlag، #ModiExposed، #PahalgamDramaExposed جیسے ہیش ٹیگز کے ساتھ بھرپور مہم چلائی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے۔
معروف بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے نے اس عوامی ردعمل کو “ڈیجیٹل وار فیئر” قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ پاکستانی صارفین پہلگام حملے کے بعد سوشل میڈیا پر غالب آ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ایک دن میں 45,000 سے زائد پوسٹس مودی سرکار اور بھارتی فوج کے خلاف شیئر ہوئیں۔
ایک ویڈیو میں تو وزیر اعظم مودی کو پاکستانی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا، جو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے لیے ناقابلِ برداشت بن گیا۔ ہیش ٹیگ #IndiaEmptyThreats، #حافظہمارامحافظ، #PakistanStrikesBack بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ ڈیجیٹل مہم اس بات کا ثبوت ہے کہ جب بھی پاکستان پر کوئی جھوٹا الزام لگایا جاتا ہے، عوام یکجہتی اور قومی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیتے ہیں۔
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دفتر خارجہ کی واضح مذمت کے باوجود بھارتی میڈیا اپنی منفی مہم سے باز نہیں آیا۔ مگر پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا کے محاذ پر جس حکمت عملی، جرات اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، اُس نے بھارتی میڈیا کی چالوں کو ناکام بنا دیا۔