فضا بھی بند، بھارت کا دم گھٹنے لگا! پاکستان نے فضائی راستہ بند کر کے معاشی جھٹکا دیدیا

فضا بھی بند، بھارت کا دم گھٹنے لگا! پاکستان نے فضائی راستہ بند کر کے معاشی جھٹکا دیدیا

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی فضائی کمپنیوں کو نہ صرف بڑے مالی نقصان کا سامنا ہوگا بلکہ وقت کے ضیاع اور ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے  نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارت کے لیے مختصر ترین راستہ ہے، جو روس، یورپ، کینیڈا یا امریکا جانے والی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اب جب یہ راستہ بند ہوگیا ہے، تو بھارتی طیاروں کو متبادل، طویل روٹ اختیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی سے پروازوں کے دورانیے میں اوسطاً ایک گھنٹے کا اضافہ ہوگا، جس سے تقریباً 2,200 گیلن اضافی ایندھن استعمال ہوگا۔ اگر فی گیلن قیمت 4 سے 5 ڈالر ہو تو فی پرواز 7,000 سے 8,000 ڈالر کا اضافی خرچہ آئے گا۔

ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی عبدالقادر کے مطابق، دہلی اور ممبئی سے یورپ، شمالی امریکا اور وسطی ایشیا جانے والی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئرلائنز کو اب اپنے روٹس بحیرہ عرب، ایران اور چین کے راستے سے تبدیل کرنا ہوگا، جس سے وقت اور لاگت دونوں میں اضافہ ہوگا۔ایئر انڈیا، وسٹارا اور دیگر بین الاقوامی بھارتی پروازوں کی شیڈولنگ اور آپریشن پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے، اور یہ فیصلہ بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں