امتحانات کا بائیکاٹ، اساتذہ اور بورڈ آمنے سامنے، طلبہ بے یقینی کا شکار

امتحانات کا بائیکاٹ، اساتذہ اور بورڈ آمنے سامنے، طلبہ بے یقینی کا شکار

امتحانات کا بائیکاٹ، اساتذہ اور بورڈ آمنے سامنے، طلبہ بے یقینی کا شکار

کوئٹہ: بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات جو کہ 22 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول تھے، غیر متوقع طور پر تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BBISE) کی جانب سے جاری اعلامیے میں امتحانات کی ملتوی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم چیئرمین بورڈ محمد اسحاق کی جانب سے اس فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔ نئی ڈیٹ شیٹ چند روز میں جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب، بلوچستان کے تعلیمی حلقوں میں چیئرمین بورڈ کی تقرری کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن، سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن، وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن اور جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے چیئرمین کی تعیناتی کو بلوچستان بورڈ ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اساتذہ تنظیموں نے نہ صرف ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات کا بائیکاٹ کیا ہے بلکہ میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کیا جاتا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں