نوشکی کے نوجوانوں کیلئے انقلابی قدم، ایف سی نے ای-کامرس کی دنیا کے دروازے کھول دیے

نوشکی کے نوجوانوں کیلئے انقلابی قدم، ایف سی نے ای-کامرس کی دنیا کے دروازے کھول دیے

نوشکی(ویب ڈیسک)ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے ضلع نوشکی میں مقامی نوجوانوں کے لیے ای-کامرس لرننگ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔ ان کلاسز کا مقصد نوجوانوں کو ای-کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ اور دیگر آن لائن شعبوں میں مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدید ڈیجیٹل معیشت میں مثر کردار ادا کر سکیں۔افتتاحی تقریب میں 100 طلبا اور 50 سے زائد مقامی عمائدین نے شرکت کی، جنہوں نے اس اقدام کو نوجوانوں کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ان تربیتی کلاسز سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے بلکہ انہیں ڈیجیٹل کاروباری ماحول میں خودمختار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔مقامی عمائدین نے ایف سی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی یہ کاوش علاقے کے مستقبل کے لیے ایک امید افزا قدم ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں