پنجاب کے کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری! ابیانہ معاف، اسٹوریج مفت، معاوضہ یقینی

پنجاب کے کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری، ابیانہ معاف، اسٹوریج مفت، معاوضہ یقینی

پنجاب کے کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری! ابیانہ معاف، اسٹوریج مفت، معاوضہ یقینی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے اور بے مثال مالیاتی پیکج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 5 لاکھ 50 ہزار کاشتکاروں کو براہِ راست 15 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ امداد کسان کارڈ کے ذریعے دی جائے گی تاکہ شفافیت اور فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ اس سال گندم کاشت کرنے والوں کو ابیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ دی جائے گی، جبکہ گندم کو موسمی نقصانات اور مارکیٹ کے دباؤ سے بچانے کے لیے 4 ماہ کی مفت اسٹوریج کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

حکومت پنجاب نے گندم کی جدید سٹوریج کے لیے الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ ریسیٹ (EWR) سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس کے تحت کسانوں کو گندم سٹور کرنے پر 24 گھنٹوں کے اندر بینک سے اپنی فصل کی کل لاگت کا 70 فیصد تک قرض حاصل ہو سکے گا۔فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کے لیے بھی بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم کی خریداری کے لیے بینک آف پنجاب سے لیے گئے 100 ارب روپے تک کے قرضوں کا مارک اپ حکومت ادا کرے گی۔

فلور ملز کو لازمی خریداری اور اسٹوریج کی مجموعی گنجائش کے 25 فیصد تک گندم محفوظ رکھنے کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔وفاقی حکومت سے گندم اور اس سے بنی مصنوعات کی برآمد کے لیے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں،

جبکہ بین الصوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم و آٹے کی نقل و حرکت پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔پرائیویٹ سیکٹر کو گندم اسٹوریج کے لیے ویئر ہاؤسز کی بحالی و تعمیر میں سہولت دینے کے لیے بینک آف پنجاب فنانسنگ فراہم کرے گا، جبکہ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لیے 5 ارب روپے کا مارک اپ خود برداشت کرے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ کسانوں کو کسی صورت نقصان نہیں ہونے دیں گی۔ “اگر کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو اسے اس کا پورا معاوضہ ضرور ملے گا۔ کسان میرے بھائی ہیں، اور میں ہر قدم پر ان کے ساتھ ہوں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں