گاڑی خریدنے والو ہوشیار! ٹرانسفر فیس نے جیب پر بجلی گرا دی

گاڑی خریدنے والو ہوشیار، ٹرانسفر فیس نے جیب پر بجلی گرا دی

گاڑی خریدنے والو ہوشیار، ٹرانسفر فیس نے جیب پر بجلی گرا دی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی ہے۔ نئی شرحیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔چیف کمشنر آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق:1000 سی سی تک کی گاڑی کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 2750 روپے کر دی گئی۔1000 سے 1800 سی سی گاڑی کی فیس 2000 سے بڑھا کر 5500 روپے کر دی گئی۔1800 سی سی سے زائد گاڑی کی فیس 3000 سے بڑھا کر 11000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کی نئی ٹرانسفر فیس:
50 کلو واٹ تک: 2500 روپے50 سے 100 کلو واٹ تک: 5500 روپے100 کلو واٹ سے زائد: 10000 روپے
موٹر سائیکلوں کی فیس:
200 سی سی تک: 150 سے بڑھا کر 550 روپے200 سے 400 سی سی: 1000 روپے،400 سی سی سے زائد: 1500 روپےنوٹیفکیشن کے مطابق، تمام فیسیں وزارت خزانہ کے مقرر کردہ اکاؤنٹ میں جمع کروانا لازم ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں