درآمدات پر سخت وار، گورنر جمیل احمد کے معاشی فیصلوں نے سب کو حیران کر دیا
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے اور مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فنانشل لٹریسی و بینکاری سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام مالیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے خوش آئند ہیں۔گورنر کا کہنا تھا کہ 2022 میں مہنگائی ایک بڑا مسئلہ تھا لیکن مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقعات کے مطابق اب اس میں کمی آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سخت فیصلوں کے باعث درآمدات میں نمایاں کمی لائی گئی
جبکہ تاخیر کا شکار 11 ہزار ایل سیز کے مسائل بھی حل کر دیے گئے۔جمیل احمد نے بتایا کہ ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ویلیو کے مطابق کم ہو رہا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ جو پچھلے سال خسارے میں تھا، اب سرپلس میں آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا۔