بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں ترقی کی ضرورت ہے،کور کمانڈر کوئٹہ

بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں ترقی کی ضرورت ہے،کور کمانڈر کوئٹہ

بلوچستان میں صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے فروغ کیلئے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب میں کوئٹہ کالج آف ڈینٹسٹری (QCD) کا افتتاح کیا۔

یہ صوبے کا پہلا ڈینٹل کالج ہے۔کوئٹہ کالج آف ڈینٹسٹری حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے درمیان مشترکہ کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس ادارے کو ایک سال سے بھی کم کے ریکارڈ وقت میں تعمیر اور فعال بنایا گیا ہے۔

یہ کالج دانتوں کی جامع تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے لیے جدید سہولیات اور وسائل سے لیس ہے۔

50 طلباء کے پہلے بیچ کا انتخاب کیا گیا ہے اور کالج میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز اس ماہ 14 اپریل 2025 کو ہوگا۔

افتتاحی کلاس بلوچستان میں ڈینٹل ہیلتھ کیئر کے مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے اور کالج کی جانب سے پیش کردہ ماہر فیکلٹی اور جدید نصاب سے مستفید ہوگی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں