وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس سے لندن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمرہ لندن پہنچ گئے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد روانہ ہوگئے تھے اور پہنچ گئے۔
بیلاروس کے شہر منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
نواز شریف لندن میں دو ہفتے سے زیادہ قیام کریں گے،لندن کے دورے میں کل نجی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں کوئی سرکاری ملاقات شیڈول نہیں ہے۔