اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔رپورٹ کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،
صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیماء مرکز نے کہا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر رہی۔زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
12 اپریل 2025 بروز ہفتہ دوپہر 12 بج کر 31 منٹ پر ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات پاکستان (PMD) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، ہری پور، مری، مانسہرہ اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو افواہوں سے گریز کرنے اور آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Post Views: 3