محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، انسانی اسمگلنگ مافیا کیخلاف آہنی شکنجہ تیار
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) وقارالدین سید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر مملکت طلال چوہدری اور سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی شریک تھے۔محسن نقوی نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن ہوگا اور اس “مکروہ دھندے” میں ملوث عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔طلال چوہدری نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ محسن نقوی نے کہا سائبر سیکیورٹی ایک نیا چیلنج ہے، NCCIA کی استعداد کار بڑھائی جائے گی اور افسران کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھیجا جائے گا۔وزیر داخلہ نے ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو منظم جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا۔