وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان، بجلی مزید سستی کرنے کی تیاری

وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان، بجلی مزید سستی کرنے کی تیاری

وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان، بجلی مزید سستی کرنے کی تیاری

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا فائدہ براہِ راست عوام کو دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کرنا ہے تاکہ ہر طبقے کو ریلیف مل سکے۔

اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ نرخ میں حالیہ کمی کے بعد اب مزید اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، اور اُمید ہے کہ چند ماہ میں بہتر اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ جب کچھ ہفتے قبل تیل کی قیمتوں میں کمی آئی، تو ہم نے فوری طور پر پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے بجائے پی ڈی ایل میں لے جاکر عوام کو بجلی کی قیمت میں ریلیف دیا۔ اب دوبارہ یہی ماڈل استعمال کرتے ہوئے عوام کو مزید ریلیف دینے کی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے قائم ٹاسک فورس نے نمایاں پیش رفت کی ہے اور اصلاحات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں