تھانہ دھمیال کے علاقے میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کا قتل
مقتولین کی شناخت حیدر اور کنول عرف لائبہ کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔مقتول لڑکا کلر سیداں کا رہائشی تھا، جبکہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔لڑکی کے بھائی نے دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا۔مقتول لڑکے نے لڑکی کا رشتہ مانگا تھا، جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے انکار کر دیا تھا۔سی پی او راولپنڈی نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، اور ایس پی صدر کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے