اے سی پی پردیومن کو مار دیا گیا

اے سی پی پردیومن کو مار دیا گیا

اے سی پی پردیومن کو مار دیا گیا

بھارتی ٹی وی کا تاریخی اور مقبول ترین کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ اب اُس لمحے سے گزر رہا ہے جس نے لاکھوں شائقین کے دل توڑ دیے ہیں۔ شو کے مرکزی کردار اے سی پی پردیومن، جسے 27 سال تک شاندار انداز میں اداکار شیواجی ستم نے نبھایا، اب بظاہر سیریل سے نکال دیا گیا ہے۔

گزشتہ قسط میں پردیومن کو ایک دھماکے میں ہلاک ہوتے دکھایا گیا، جس کے بعد شائقین کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔ کئی لوگ اب بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ وہ واقعی اس شو سے جا چکے ہیں۔ مداح اس کی “موت” کو افواہ سمجھ رہے تھے، لیکن سونی ٹی وی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ نے تصدیق کر دی کہ “اے سی پی پردیومن اب اس دنیا میں نہیں رہے… ایک ناقابلِ فراموش نقصان۔”

سوشل میڈیا پر ہزاروں جذباتی تبصرے دیکھنے کو ملے جن میں شائقین نے کہا، “یہ کردار نہیں مرا، بلکہ پوری سی آئی ڈی مر گئی ہے”۔

شیواجی ستم نے بھی اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا، “مجھے نہیں بتایا گیا کہ میرا کردار ختم ہو چکا ہے یا نہیں، میں بس شوٹنگ سے وقفہ لے رہا ہوں۔”

ایسے میں اب مداح اس اُمید میں ہیں کہ شاید یہ صرف ایک چال ہو، اور پردیومن کسی دھماکے سے نہیں بلکہ ایک نئے مشن کے ساتھ واپس لوٹیں!

Author

اپنا تبصرہ لکھیں