لکپاس بن گیا میدان جنگ؟ سرداراختر مینگل گھیرے میں، بڑا آپریشن متوقع

لکپاس بن گیا میدان جنگ؟ سرداراختر مینگل گھیرے میں، بڑا آپریشن متوقع

لکپاس بن گیا میدان جنگ؟ سرداراختر مینگل گھیرے میں، بڑا آپریشن متوقع

بلوچ نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے آج ایک ہنگامی ٹویٹ کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت لکپاس میں مکمل طور پر سیکیورٹی فورسز کے گھیراؤ میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک “بڑا آپریشن” کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے، جس پر وہ شدید تحفظات رکھتے ہیں۔سردار اختر مینگل نے ملک بھر کے تمام اضلاع سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی شاہراہوں کو فوری طور پر بند کریں اور پرامن احتجاج کا آغاز کریں تاکہ دنیا کو اس مبینہ ناانصافی کا علم ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ صرف میرے خلاف کارروائی نہیں، یہ پورے بلوچستان کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جا رہی ہے اور سیاسی ماحول میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں