کوئٹہ میں تباہ کن دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

کوئٹہ میں تباہ کن دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

کوئٹہ میں تباہ کن دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

کوئٹہ – محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ سریاب روڈ کے علاقے میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا، جس میں خودکار ہتھیار، آئی ای ڈیز، دستی بم، اور دیگر خطرناک گولہ بارود شامل ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی انٹیلیجنس بنیاد پر کی گئی تھی، جس میں مشتبہ سرگرمیوں اور بارود کی ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ پیشہ ورانہ اور فوری ردعمل سے ممکنہ طور پر آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں ہونے والے بڑے دہشتگرد حملے کو مؤثر طریقے سے روکا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دہشتگرد ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تاہم، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اور دہشتگردوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں