زرعی تحقیقاتی سینٹر کی 20 ایکڑ زمین پر ڈاکا، حکومت کی ملی بھگت یا کچھ اور؟جانیے

زرعی تحقیقاتی سینٹر کی 20 ایکڑ زمین پر ڈاکا، حکومت کی ملی بھگت یا کچھ اور؟جانیے

زرعی تحقیقاتی سینٹر کی 20 ایکڑ زمین پر ڈاکا، حکومت کی ملی بھگت یا کچھ اور؟جانیے

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر واقع بلوچستان ایگری کلچرل ریسرچ سینٹر کی 20 ایکڑ سے زائد زمین پر مبینہ قبضہ کر لیا گیا۔ قبضے کے لیے بھاری مشینری، درجنوں مزدور اور تعمیراتی سامان موقع پر پہنچا دیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق، یہ زمین ایک ارب پتی تاجر اور اعلیٰ سرکاری افسر کے ایماء پر حکومتی سرپرستی میں آریا ہسپتال میں شامل کی جا رہی ہے۔

اس زمین پر زیتون کے درخت کاشت کیے گئے تھے، جنہیں نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ سینٹر انتظامیہ نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی، مگر پولیس موقع پر پہنچنے کے باوجود قبضہ نہ رکوا سکی۔ انتظامیہ کے مطابق، یہ زمین سابق وفاقی وزیر زراعت نواب غوث بخش خان رئیسانی نے لیز پر حاصل کی تھی، اور حکومت کا اسے نجی ہسپتال کے حوالے کرنا غیر آئینی عمل ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں