مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنیکا فیصلہ

مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنیکا فیصلہ

مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنیکا فیصلہ

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران میونسپل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں گی تاکہ پنجاب بھر میں صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور کنٹریکٹرز کو متحرک کرنے کا حکم دیا گیا،

جبکہ ہیلپ لائن اور ایپ کے ذریعے آنے والی شکایات پر فوری کارروائی لازم قرار دی گئی ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کی منسوخی کا اعلان کیا، تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا جو اپنی ڈیوٹی معمول کے مطابق جاری رکھیں گے۔دریں اثنا، شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے،

جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، اتوار کے روز کراچی کا مطلع صاف رہنے کے امکانات ہیں، جس سے شوال کے چاند کے نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں