بجلی کی قیمت میں کمی، عوام کیلئے بڑا ریلیف

بجلی کی قیمت میں کمی، عوام کیلئے بڑا ریلیف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے نیپرا میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔ درخواست میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کا اطلاق اپریل سے جون 2025 تک ہوگا۔

حکومت کے مطابق، یہ کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے ممکن ہوگی، اور کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر لاگو کی جائے گی۔ اس معاملے پر نیپرا 4 اپریل کو سماعت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) نے بھی پاکستان کو 1 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کا فائدہ تمام صارفین کو ملے گا۔ یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں