قلات: 2 مسافر بسوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی

قلات کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں

قلات کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں

قلات میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 افراد زخمی ہیں۔ٹریفک حادثہ قلات میں ریج کے مقام پر پیش آیا، جس کے بعد ڈی ایچ کیو قلات میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا، اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ایک بس کراچی سے کوئٹہ اور دوسری کوئٹہ سے کراچی کے لیے جارہی تھی، اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آیا تھا، جہاں ٹرالر اور کار میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں