صحافی وحید مرادمبینہ طور پر لاپتہ،بی یو جےکی شدید مذمت

صحافی وحید مرادمبینہ طور پر لاپتہ،بی یو جےکی شدید مذمت

صحافی وحید مرادمبینہ طور پر لاپتہ،بی یو جےکی شدید مذمت

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے اسلام آباد میں صحافی وحید مراد کے مبینہ اغواء اور ان کے ساتھی ثوبان راجا پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ بی یو جے کے صدر خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ وحید مراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ اردو نیوز کے صحافی وحید مراد کو اسلام آباد کے سیکٹر جی-8 میں واقع ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا، جبکہ تاحال اس واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ بی یو جے رہنماؤں نے اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے خلاف غیر قانونی اقدامات انسانی حقوق اور آزادی صحافت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آزادی صحافت کو محدود کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور حکومتی دعوؤں کے باوجود صحافیوں کو دھمکیوں، ہراسانی اور تشدد کا سامنا ہے۔ بی یو جے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافی وحید مراد کے اغواء کی فوری تحقیقات کر کے ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں