ریکوڈک میں 60 ارب ڈالر کے سونے اور تانبے کے ذخائر کی تصدیق

بلوچستان میں سونے اور تانبے کے بےمثال ذخائر! کیا آپ جانتے ہیں انکی مالیت؟

بلوچستان میں سونے اور تانبے کے بےمثال ذخائر! کیا آپ جانتے ہیں ان کی مالیت؟

ایک حالیہ فزیبلٹی اسٹڈی میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں 60 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ اس تصدیق کے بعد، تین سرکاری توانائی کمپنیوں نے اپنی فنڈنگ کو دوگنا سے زیادہ بڑھا کر 1.9 ارب ڈالر کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (GHPL) نے ابتدائی طور پر 30 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا، جو اب بڑھا کر 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کر دیا گیا ہے، جس سے مجموعی فنڈنگ 1.88 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ریکوڈک منصوبے میں 13.1 ملین ٹن تانبا اور 17.9 ملین اونس سونا موجود ہے، جس کی مالیت موجودہ قیمتوں کے مطابق 60 ارب ڈالر بنتی ہے، جن میں 54 ارب ڈالر کا سونا اور 6 ارب ڈالر کا تانبا شامل ہے۔ منصوبے کے تحت 2028 سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ کا آغاز ہوگا، جسے 2034 میں 90 ملین ٹن تک بڑھایا جائے گا۔

یہ منصوبہ مکمل طور پر شمسی توانائی پر چلایا جائے گا، جس سے یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد گرین پروجیکٹ بن جائے گا۔

OGDCL، PPL، اور GHPL کا مجموعی حصہ 25% ہے، جبکہ بلوچستان حکومت کے پاس 25% اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے پاس 50% شیئرز ہیں۔ منصوبے میں مزید سرمایہ کاری اور توسیع کے امکانات بھی موجود ہیں۔

یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ایک بڑے معاشی اور صنعتی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں