مارکیٹوں میں ہراسمنٹ کا خاتمہ! خواتین پولیس اہلکاروں نے کمان سنبھال لی

مارکیٹوں میں ہراسمنٹ کا خاتمہ! خواتین پولیس اہلکاروں نے کمان سنبھال لی

مارکیٹوں میں ہراسمنٹ کا خاتمہ! خواتین پولیس اہلکاروں نے کمان سنبھال لی

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید کی خریداری عروج پر پہنچ گئی، جس کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن پولیس اسکواڈ تعینات کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر قائم کیے گئے اس خصوصی اسکواڈ کی ٹیمیں پیدل، موٹر سائیکل اور سائیکل پر بازاروں میں گشت کر رہی ہیں تاکہ خریداری میں مصروف خواتین اور بچوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، چینیوٹ، وہاڑی، خانیوال سمیت مختلف شہروں کے بڑے تجارتی مراکز میں خواتین پولیس اہلکاروں نے گشت شروع کردیا ہے۔ڈولفن فورس اور کوئیک ریسپانس سائیکل اسکواڈ بھی لاہور کے 65 بڑے بازاروں میں تعینات ہیں، جہاں 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اسپیشل سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔حکومتی اقدام پر خواتین نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار مارکیٹوں میں خواتین کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، جس سے وہ زیادہ محفوظ اور مطمئن محسوس کر رہی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں