پاکستان میں توانائی بحران کا خاتمہ؟ وزیرستان سے بڑی پیداوار شروع
خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان میں توانائی کے شعبے کے لیے بڑی خوشخبری! شیوا کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی تصدیق ماڑی انرجیز نے اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے کر دی ہے۔
ماڑی انرجیز کے مطابق، شیوا کنویں سے روزانہ 26 ملین مکعب فٹ گیس سسٹم میں شامل کی جا رہی ہے، جبکہ 244 بیرل خام تیل بھی روزانہ حاصل ہو رہا ہے۔ اس ذخیرے کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے بھی منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے قومی سطح پر توانائی بحران میں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
شیوا کنویں میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے ماڑی انرجیز 55 فیصد، او جی ڈی سی 35 فیصد، اور اورینٹ پیٹرولیم 10 فیصد کی حصہ دار ہیں۔