ڈاکٹروں پر ٹیکس بم گرادیا گیا

ڈاکٹروں پر ٹیکس بم گرادیا گیا

ڈاکٹروں پر ٹیکس بم گرادیا گیا

خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا باضابطہ فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں تنخواہوں سے ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورتِ دیگر اسپتال انتظامیہ کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مراسلے کے مطابق، صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے مقررہ شرح کے مطابق پیشہ ورانہ ٹیکس کاٹنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، ڈاکٹروں سے ٹیکس بقایاجات کی وصولی کی بھی تاکید کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کے 2021 کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں