ادب کی دنیا میں بڑا اعزاز! جاوید جبار کو ہلالِ امتیاز مل گیا

ادب کی دنیا میں بڑا اعزاز! جاوید جبار کو ہلالِ امتیاز مل گیا

ادب کی دنیا میں بڑا اعزاز! جاوید جبار کو ہلالِ امتیاز مل گیا

صدر آصف علی زرداری نے معروف ادیب اور دانشور جاوید جبار کو ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز سے نوازا۔ سول ایوارڈز کی تقریب میں انہیں یہ اعزاز پیش کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔

یہ پروقار تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی، جہاں نامور شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ پاکستان اور تمغہِ امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات دیے گئے۔

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی بے مثال خدمات پر نشانِ پاکستان (بعد از وفات) سے نوازا گیا، جو ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔

اس موقع پر ایئر مارشل (ر) راجہ شاہد حامد (مرحوم) کو نشانِ امتیاز (بعد از وفات) اور سلطان علی اکبر علانہ کو نشانِ خدمت دیا گیا۔

علاوہ ازیں، پولیس فورس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید، کانسٹیبل ارشاد علی، جہانزیب سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو ہلالِ شجاعت (بعد از وفات) سے نوازا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں