نوشکی میں پولیس موبائل پر حملہ، 4 اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس موبائل کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ نوشکی کے علاقے غریب آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی۔ فائرنگ کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے اور مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور معصوم مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان میں کہیں پناہ نہیں ملے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں بھی فائرنگ کے واقعے میں 4 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Author
Post Views: 16