کوئٹہ میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ اجلاس میں مزید طے پایا کہ بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ تمام گاڑیوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنا لازم ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کو حکومتی اقدامات میں مکمل تعاون کی ہدایت دی گئی ہے۔
Author
Post Views: 18