بی وائی سی یا دہشتگردوں کی حمایت کی؟ FIA آپ کے دروازے پر پہنچ سکتا ہے!

بی وائی سی یا دہشتگردوں کی حمایت کی؟ FIA آپ کے دروازے پر پہنچ سکتا ہے!

بی وائی سی یا دہشتگردوں کی حمایت کی؟ FIA آپ کے دروازے پر پہنچ سکتا ہے!

کوئٹہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح طور پر اعلامیہ جاری کیا ہے کہ کوئی بھی فرد جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (بشمول فیس بک، واٹس ایپ گروپس، انسٹاگرام، ٹوئٹر وغیرہ) پر ریاست، افواجِ پاکستان، یا سلامتی کے اداروں کے خلاف مواد شیئر کرے گا یا دہشتگردوں اور بی وائی سی جیسے ریاست مخالف عناصر کی حمایت میں کوئی پوسٹ، ویڈیو یا بیان اپلوڈ/فارورڈ کرے گا، اس کے خلاف PECA ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی ڈیجیٹل سرگرمی کو ریاست دشمنی اور قومی سلامتی کے خلاف سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں، اور کسی بھی مشکوک یا اشتعال انگیز مواد کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔یہ اقدام بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مزید معلومات یا شکایات کے لیے رابطہ کریں:

سائبر کرائم ونگ – FIA

فون: 111-345-786

ای میل: [email protected]

Author

اپنا تبصرہ لکھیں