یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری
یومِ پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خصوصی ملی نغمہ ’سب کا شجرہ پاکستان‘ جاری کر دیا۔ یہ نغمہ وطن سے محبت، یکجہتی اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی جاندار آواز میں یہ ملی نغمہ ’ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان‘ کے پیغام کو فروغ دیتا ہے، جو قومی استحکام اور امن کی علامت کے طور پر مقبول ہو رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے 23 مارچ کی مناسبت سے جاری کیے گئے اس ولولہ انگیز نغمے کے بول معروف شاعر عمران رضا نے تخلیق کیے ہیں، جبکہ نغمے کا مقصد قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو مزید تقویت دینا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=sJEH0ylYo8w
Author
Post Views: 10