AI سے بنی جعلی ویڈیو: خود ساختہ فوجی کے دعوے بے نقاب

AI سے بنی جعلی ویڈیو: خود ساختہ فوجی کے دعوے بے نقاب

AI سے بنی جعلی ویڈیو: خود ساختہ فوجی کے دعوے بے نقاب

16 مارچ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ایک خود ساختہ فوجی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے افسران کے حکم پر 12 شہریوں کو قتل کیا اور ریاستی مظالم دیکھ کر فوج چھوڑ دی۔ اس ویڈیو کو پشتون تحفظ موومنٹ اور علیحدگی پسند عناصر نے پھیلایا، دعویٰ کیا کہ انکشافات کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔

تاہم، تحقیقات اور فرانزک تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کردہ تھی اور ویڈیو میں موجود شخص حقیقی نہیں تھا۔ بعد میں اس ویڈیو کو ریاستی اداروں کے خلاف نفرت بڑھانے کے لیے غلط معلومات کے نیٹ ورکس نے مزید سنسنی خیز بنا کر پھیلایا۔

پروپیگنڈہ مہم میں ایک زخمی پولیس اہلکار کی تصویر کو بھی توڑ مروڑ کر استعمال کیا گیا۔ اس کی اصل تصویر میں پولیس کی وردی دکھائی دیتی تھی، لیکن پروپیگنڈے کے تحت اس کی شناخت مٹانے کے لیے ٹوپی کاٹ دی گئی، تاکہ اسے فوج سے جوڑا جا سکے۔

یہ جعلی مواد عوام میں بداعتمادی پھیلانے اور ریاست مخالف جذبات بھڑکانے کی ایک اور کوشش تھی، جو مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ جھوٹی خبروں کے ذریعے کی گئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں