ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید

ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 خطرناک خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔(آئی ایس پی آر) کے مطابق، 20 مارچ 2025 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا،

جس میں تمام 10 دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال ہونے والا تھا۔آپریشن کے دوران کیپٹن حسنین اختر، جو اگلے دستوں کی قیادت کر رہے تھے، دشمن کے خلاف سینہ سپر ہو گئے اور بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پا گئے۔ 24

سالہ کیپٹن حسنین کا تعلق ضلع جہلم سے تھا اور وہ کئی آپریشنز میں اپنی بہادری اور جرات کے باعث نمایاں تھے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں