کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ: 80 کیمرے غیر فعال
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے 830 میں سے 80 کیمرے غیر فعال ہیں۔ ستمبر 2024 میں ایک احتجاج کے دوران مظاہرین نے ان کیمروں کو نقصان پہنچایا تھا۔
محکمے کے مطابق توڑے گئے کیمروں کی مرمت کے لیے 15 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مزید برآں، نشے کے عادی اور نامعلوم افراد بھی کیمروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جس سے شہر میں سیکیورٹی نگرانی متاثر ہو رہی ہے۔
Author
Post Views: 2