کراچی: (نمائندہ خصوصی) معروف مذہبی رہنما مولانا یار محمد محسود کو کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ واقعہ شہر کے مصروف علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح حملہ آوروں نے ان پر اچانک حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے مولانا یار محمد محسود کو نشانہ بنانے کے بعد فوری طور پر موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
مولانا یار محمد محسود کی شہادت پر مذہبی و سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔