غفلت اور بزدلی ناقابلِ معافی، سخت ایکشن، 4 اہلکار برطرف
ڈی جی لیویز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چاغی نے بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری ایکٹ 2015 کے تحت 4 لیویز اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔ برطرفی کی وجہ اہلکاروں کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنا، غفلت برتنا اور مسلح افراد کے سامنے اپنے ہتھیار اور واکی ٹاکیز سرینڈر کرنا بنی۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نے فیصلے کو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیا اور کہا کہ لیویز فورس میں ڈسپلن اور دیانت داری اولین شرط ہے۔ یہ اقدام فورس میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تاکہ آئندہ کوئی بھی اہلکار اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی نہ برتے۔