قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا وقت تبدیل، اب 18 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا وقت تبدیل، اب 18 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا وقت تبدیل، اب 18 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق، رمضان المبارک کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اب 18 مارچ بروز منگل، دن 11 بجے منعقد ہوگا۔

یہ اِن کیمرہ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا، جہاں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔

اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شریک ہوں گے، جبکہ متعلقہ اراکینِ کابینہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران قومی سلامتی اور داخلی استحکام سے متعلق اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں