جعفر ایکسپریس آپریشن، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جعفر ایکسپریس آپریشن، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جعفر ایکسپریس آپریشن، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیاب تکمیل اور یرغمال بنائے گئے شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوج کے سپہ سالار کی متحرک قیادت کی بدولت آپریشن بغیر کسی بڑے نقصان کے مکمل ہوا۔

وزیراعظم نے بہادر جوانوں اور افسران کی دلیری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ تاہم، اس دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور کچھ مسافروں کی شہادت پر انہوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی پاکستان سے۔

وزیراعظم شہباز شریف کل بلوچستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ صوبے کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کریں گے اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں